ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار

Trump urges Ukrainian president

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر پیوٹن کی دھمکی سے خبردار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو بتایا کہ صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر ٹرمپ کو یوکرین میں موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کےلیے راضی کرنے میں کامیاب رہے۔

فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بند کردیں جس کے بعد یوکرینی صدر نے اسے اہم نکتہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے 2 روز قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی صدر نے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اب خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔

READ  ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر فرد جرم عائد کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں