فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو

Field Marshal Asim Munir meets with top leadership in Egypt

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے جامعۃُ الازھر میں شیخ الازھر شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے گم نام سپاہیوں کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول رکھے ۔

اس موقع پر امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

READ  اسپیکر ایاز صادق کا حکومت اور اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کا مشورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں