وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

Prime Minister Shehbaz Sharif leaves for Saudi Arabia on official visit

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

READ  دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے چین میں 2 اعزازات اپنے نام کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں