کراچی: نجی اسپتال نے بِل کے بدلے خاتون سے نوزائیدہ بچہ لےکر فروخت کردیا

Private hospital sells newborn baby from woman in exchange for bill

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نجی اسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے پر نومولود کو فروخت کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بل کے بدلے خاتون سے نوزائیدہ بچہ لے کر فروخت کردیا۔

ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نوزائیدہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس نے بتایا کہ جس اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی تھی اسے سیل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اور بچہ لے جانے والی خاتون شمع بلوچ تاحال مفرور ہیں۔

تحقیقات کے مطابق شمع بلوچ اسپتال کی ملازمہ نکلی جو ڈاکٹر زہرا کے ساتھ مل کر نومولود کو پنجاب میں فروخت کر چکی تھی۔

ایف آئی ار کے مطابق اسپتال کی ڈاکٹر زہرا نے نومولود بچے کی والدہ سے کہا کہ اگر ان کے پاس اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے تو وہ ایک ایسی خاتون کو جانتی ہے جو غریبوں کی مدد کرتی ہے اور غریب بچوں کو پالتی ہے، وہ آپ کے اخراجات ادا کردے گی۔

اس کے بعد شمع نامی خاتون نے اسپتال میں اخراجات جمع کروادیے اور اسپتال نے بچے کی پیدائش کے بعد اسے شمع نامی خاتون کے حوالے کردیا جو اسے لے کر چلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

READ  بالاکوٹ: پولیس نے 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں