بھارتی فلم ‘KGF ‘ کے مشہور اداکار چل بسے

Famous actor of Indian film 'KGF' passes away

بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ہریش رائے تھائرائیڈ کینسر کے علاج کے لیے بنگلور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہوں نے جمعرات کو آخری سانس لی۔

ہریش رائے کو فلم "اوم” میں ڈان رائے اور بلاک بسٹر فلم "KGF” میں چاچا کے کردار سے شہرت ملی۔

متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بیماری پیٹ تک پھیل چکی تھی، جس کی وجہ سے ان کا جسم کافی کمزور ہو گیا تھا۔

کرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایکس (X) پر ہریش رائے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہریش رائے نے کنڑ، تمل اور تیلگو فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں اوم، سمرا، بنگلور انڈرورلڈ، راج بہادر، سنجو ویڈز گیتا، کے جی ایف سیریز کے دونوں پارٹ شامل ہیں۔

ہریش رائے کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

READ  معروف بھارتی موسیقار ایس پی وینکٹیش دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں