ایران میں بدترین خشک سالی، تہران کے بعد مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت

Worst drought in Iran, after Tehran

ایران میں شدید خشک سالی کے باعث دار الحکومت تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی نیچے آگیا ہے۔

مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مشہد شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، مشہد شہر میں پانی کا انتظام کرنا اب ایک ضرورت بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا تھا کہ ’اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی،اگر خشک سالی جاری رہی تو ہم پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرانا پڑے گا‘۔

انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا اور موجودہ صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیا تھا۔

READ  شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں