اسلام آباد دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم کا واقعے کی تحقیقات کا حکم

the Prime Minister orders an investigation into the incident

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں اور حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

READ  پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں