بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر میں علیمہ خان کی جائیدادوں اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلیں

details of Aleema Khan's properties

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پنجاب بھر میں موجود جائیدادوں کی چھان بین کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

مراسلے میں علیمہ خان کی پنجاب بھر میں جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔

علیمہ خان کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔

READ  بھارتی اداکارہ کی موبائل فون کے مسلسل استعمال سے گردن متاثر، سرجری کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں