مقبوضہ کشمیر: سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

Blast at Nowgam police station in Srinagar, 7 killed

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا تاہم واقعے کے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

READ  2014ء سے پہلے سے مصنوعی ذہانت کے خطرات پر غور کر رہا ہوں: ایلون مسک کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں