شاہ رخ خان سے جڑی روحانی طاقت ترقی دے گی، سلمان خان کیلیے مشکلات ہوں گی، بڑی پیشگوئیاں

The spiritual power associated with Shah Rukh Khan will develop

بھارت کے مشہور ماہر علم نجوم نے بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے حوالے سے پیش گوئی کی اور بتایا ہے کہ آئندہ سال دونوں اداکاروں کیلیے تبدیلیاں لے کر آئے گا۔

بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ کیلیے سال 2026 کامیابیوں جبکہ سلمان خان کیلیے صحت کے اعتبار سے اچھا سال نہیں ہوگا۔

نجومی کے مطابق دونوں کو کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلینجز کا سامنا ہوگا۔ شاہ رخ خان اپنی مذہبی وابستگی کیوجہ سے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اُن کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔

سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کیلیے 2026 چلینجز سے بھرا ہوگا کیونکہ اُن کیلیے حالات سازگار نظر نہیں آرہے، انہیں صحت کے مسائل اور فلموں میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

READ  بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں