بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کے ٹریلر سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کی آنےوالی ایکشن فلم ’کنگ‘ کےٹریلر سےمتعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں، ٹریلر تین سے ساڑھےتین منٹ طویل ہونے کا امکان ہے،جس میں فلم کی کہانی ظاہر کیے بغیر شائقین کو بھرپور جھلک دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق فلم کا ٹریلر اس وقت ایڈیٹنگ کےمراحل میں ہے،جبکہ فلم ساز اسے حتمی شکل دینے سےقبل کئی مرتبہ دیکھ رہے ہیں، فلم میں شاندار ایکشن مناظر اور دلچسپ کرداروں کے باعث ٹیم کے لیےیہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کہانی کا تجسس برقرار رکھتے ہوئے کتنی جھلکیاں دکھائی جائیں۔

فلم ’کنگ‘شاہ رخ خان کی 2023 کی کامیاب فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے بعد ایک اور بڑی ایکشن فلم ہوگی،فلم میں دپیکا پڈوکون،رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن اورجے دیپ اہلاوت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم شاہ رخ خان کے لیےایک خاص اہمیت بھی رکھتی ہےکیونکہ وہ پہلی مرتبہ اپنی بیٹی سہانا خان کےساتھ بڑے پردے پراداکاری کرتےدکھائی دیں گے,سہانا خان بھی اس فلم کے ذریعے تھیٹر میں ڈیبیو کررہی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق فلم کا ٹریلر 14 دسمبرکو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے،جبکہ فلم 24 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کےسنیما گھروں کی زینت بنے گی،یوں ٹریلر کی ریلیز اور فلم کی نمائش کے درمیان صرف دس روز کا وقفہ ہوگا۔

READ  فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں