ایلون مسک کا امریکی بچوں کیلئے 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تحفے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکی بچوں کیلئے اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تحفے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک کاکہنا ہےکہ امریکا کے ہربچےکو اسپیس ایکس کے دوشیئرز دیےجائیں گے،ایک شیئر کمپنی کی جانب سےجبکہ دوسرا وہ ذاتی حیثیت میں دیں گے، اسپیس ایکس نے فعال ٹرمپ اکاؤنٹس کے ذریعے شیئرز دینے کا اعلان کیا ۔

خبر ایجنسی کےمطابق امریکا میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد سات کروڑ بیس لاکھ ہے،اسپیس ایکس کے ایک شیئرکی قیمت 127 ڈالر 44 سینٹ ہے۔ اس طرح تمام امریکی بچوں کو دو۔ دو شیئرز دینے کی مجموعی مالیت 18 ارب 35 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

READ  بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں