ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک رہےگا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سردی محسوس ہوگی،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے،لاہور،سیالکوٹ،نارووال، شیخوپورہ،فیصل آباد،اوکاڑہ، خانیوال، ملتان،خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپورمیں دھند اوراسموگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنےکا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنےکا امکان ہے، صوابی، نوشہرہ اور گردونواح میں صبح اور رات کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کی توقع ہے۔

READ  وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں