چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کیلئے سو سے زائد کھانوں پر مشتمل خصوصی حلال مینیو تیار کرلیا۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کےمطابق مینیو میں پاکستانی روایتی پکوان بھی شامل ہیں،خصوصی مینیو میں بیف نہاری،مٹن قورمہ،چنےکا سالن اوربٹرچکن سمیت مختلف کھانےرکھےگئے ہیں،تاکہ چین کےخلائی اسٹیشن پر آنےوالےپہلےغیرملکی خلا بازکی غذائی ضروریات کا خیال رکھا جاسکے۔
محمد ذیشان علی بدھ کے روزشین ژو 24 خلائی مشن کےذریعےتیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچے، انکے ہمراہ چینی کمانڈر تانگ ہونگبو اور فلائٹ انجینئر وو یی بھی مشن کا حصہ ہیں۔
خلائی اسٹیشن پرچینی ساتھیوں سے تعارف کے دوران ذیشان علی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا شعر بھی سنایا اور اس کا ترجمہ اپنے ساتھیوں کو بتایا۔
انہوں نے کہا کہ خلائی اسٹیشن پہنچنا ان کیلئے انتہائی پُرجوش لمحہ ہے، ان کا بچپن کا خواب بالآخر حقیقت بن گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں