کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں واقع ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ 14 زخمی جبکہ 17 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے وسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ددوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بڑے انتظامی فیصلے کرتے ہوئے متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور 16 افسران کی معطلی کا حکم دے دیا۔
سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے وسیم شمشاد، ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔۔ ایس بی سی اے کے 16 متعلقہ افسران کی معطلی کی ہدایت بھی جاری کردی۔
مراد علی شاہ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اوربلڈر ذیشان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آرکیٹیکٹ اور انجینئرکو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ادھر واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں غفلت اور لاپرواہی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مبینہ غفلت کے الزام عمارت کے مالک کا بھائی، ٹھیکیدار اور 2 سہولتکاروں کو حراست میں لیا ہے۔






تبصرے بند ہیں