جدہ پورٹ پر ڈرون حملہ، ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے

یمن کے حوثی دہشت گرد بھی خطے کا امن برباد کرنے پر تل گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی ملیشیا نے دو بیلسٹک میزائل داغے جنھیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ جس سے ریاض میں دھماکےسنے گئے۔

صرف دارالحکومت ریاض ہی نہیں بلکہ حوثی دہشت گرد اب سعودی عرب کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں جہاں جدہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔ سعودی اتحادی فوج نے ڈرون کو بھی تباہ کردیا۔

اِسی طرح مغربی سعودی عرب پر بھی کروز میزائل سے حملہ کیا گیا جسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملے کے دعوے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے واقعات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے۔

ابتدائی ایشیائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل 10 سینٹ اضافے کے بعد 94 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگیا، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 35 سینٹ اضافے سے 84 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کےمطابق آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ ایک اور جہاز میں دھماکے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔

READ  ہری پور: معمولی تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں