امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بلند سمندری لہروں کا طوفان، سان فرانسسکو میں 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی ساحلی علاقوں میں بلند سمندری لہروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،سان فرانسسکو میں سمندرکی سطح 8.23 فٹ تک بلند ہونے سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ال نینو طوفان کے باعث سمندر میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی،بلند لہروں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔
کیلیفورنیا کےبعض ساحلی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی، جبکہ بلند لہروں کے باعث بعض مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا،ہمبولٹ کاؤنٹی اور پیسفیکا میں سمندرکی بلند لہریں ساحلوں سے ٹکرا گئیں۔
دوسری جانب خراب موسم کے باعث نیویارک میں امریکا کی مشہور تھینکس گیونگ پریڈ پہلی بار دو روز کے لیے ملتوی کردی گئی، پریڈ اب ہفتے 28 نومبر کو منعقد ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے نیویارک میں 60 سے 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی ہے۔






تبصرے بند ہیں