یو اے ای میں شدید دھند کے باعث محکمہ موسمیات کا ریڈ اور یلو الرٹ جاری

The UAE Meteorological Department has issued a red and yellow alert

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمہ موسمیات نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا۔

اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہی، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی اور خلاف ورزی پر جرمانے بھی وارننگ جاری کی ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں شاہراہوں پر شدید دھند میں حد رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حد رفتار سسٹم فعال کردیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

READ  امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں