بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کر رہی ہے: امریکی کمیشن کی رپورٹ

BJP is trying to make India a distinctly Hindu state

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کردی۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموارکرتے ہیں، قومی اور ریاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کررہی ہے، آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانا ہے، بی جے پی کے لیے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہی میں شامل ہیں۔

READ  ایرانی لائسنس منسوخی کے بعد تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں