پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

SL-10-Karachi-Kings-vs-Multan-Sultans

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج ہی دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

READ  نشرہ سندھو نے جنوبی افریقا کیخلاف 6 وکٹیں لیکر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں