نشرہ سندھو نے جنوبی افریقا کیخلاف 6 وکٹیں لیکر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

6 wickets against South Africa

پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 وکٹیں لےکر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف 115 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان ویمن نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 31 اوورز میں حاصل کرلیا اور 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

گرین شرٹس کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

نشرہ سندھو نے اس میچ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی، وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بولر بن گئیں، اُنہوں نے یہ کارنامہ 75 میچز میں انجام دیا۔

نشرہ سندھو کی 26 رنز کےعوض 6 وکٹیں پاکستان ویمن کرکٹ میں کسی بھی بولر کی دوسری بہترین پرفارمنس ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ہال آف فیم کی رکن ثناء میر کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 2010 میں نیدر لینڈز کے خلاف 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس فہرست میں ساجدہ شاہ سب سے آگے ہیں جنہوں نے 2003 میں جاپان کے خلاف 4 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نشرہ سندھو پاکستان کی تیسری خاتون بولر ہیں جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ ان سے قبل ثناء میر اور ندا ڈار بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

READ  پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، 2 کھلاڑی ریلیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں