گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت مکمل، اسمبلی تحلیل

Gilgit-Baltistan government's 5-year term completes

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔

گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کردیے گئے۔

اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

READ  کراچی؛ سی ویو کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کی کار کو ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں