10 برس سے گمشدہ بلی مالکان کو مل گئی

Cat missing for 10 years found by owners

امریکا میں دس برس قبل گمشدہ ہونے والی ایک بلی کو ایک مائیکرو چپ نے اس کے خاندان سے ملوا دیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم مونٹ کلیر ٹاؤن شپ اینیمل شیلٹر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آوارہ گھومنے والی اس بلی کو شیلٹر لایا گیا اور اس کی مائیکرو چپ اسکین کی گئی۔

مائیکرو چپ اسکین کرنے سے اس کے مالکان سے متعلق علم ہوا جن سے یہ بات سامنے آئی کہ بلی پوری ایک دہائی سے گمشدہ ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ دس برس قبل ایک خاندان نے شیلٹر سے دو بلی کے بچے لیے تھے اور کچھ ہی دن بعد ایک بچہ کھڑکی سے نکل گیا اور غائب ہوگیا۔ خاندان نے اس کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

شیلٹر نے بلی کے اپنے خاندان سے مل جانے کے پُر مسرت موقع کی تصویر شیئر کی۔

READ  ٹرمپ کی گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضےکی مخالفت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف کی دھمکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں