پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی کی اور نہ کرے گی، بیرسٹر گوہر

PTI has never attacked any province and will never do so

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ کرے گی۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا گیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو ، ہم پُرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔

ادھر صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام لگایا کہ ہری پور الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین برسوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ، مطالبہ کیا کہ نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے ۔

READ  مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا: عمر ایوب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں