چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک

Train crushes workers on track in China

بیجنگ: چین میں تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چینی صوبے یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کا بتانا ہے کہ آزمائشی ٹرین جو زلزلہ پیما آلات کو جانچنے کے لیے استعمال کی گئی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے موقع پر موجود ملازموں سے جا ٹکرائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

چینی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 2 ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریلوے لائن بحال کردی گئی جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں