اسرائیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

boycotted worldwide due to its support for Israel

معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سب سے مقبول سائنس فکشن انگلش سیریز اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کے ریلیز ہوتے ہی بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔

اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔

کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اُس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔
فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

بائیکاٹ اسٹرینجرز تھنگر کی مہم دنیا بھر میں جاری ہے جس کی وجہ سیریز میں ول بائرز کا اہم کردار نبھانے والے اداکار نوح شناب کی جانب سے صہونی نظریے کی حمایت ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔
انہوں نے یہ پوسٹ 7 اکتوبر کو کی جس کے بعد صارفین نے شدید ردعمل دیا اور پھر یہ معاملہ دب گیا تھا تاہم ایک بار پھر صارفین کی توجہ اس جانب دلائی گئی ہے۔

اداکار نے پوسٹ میں حماس کے حملے کی مذمت اور اسرائیل کے ردعمل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک یہودی امریکی ہونے کی حیثیت سے میں اسرائیل میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خوفزدہ ہوں کیونکہ انہیں حماس نے بے دردی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

READ  سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کی ساتھی اداکارہ انتقال کرگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں