راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

Main accused in torturing and cutting girl's hair arrested

راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں۔

READ  رابی پیرزادہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں