اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے: بلال بن ثاقب

Weakness of education system is a major obstacle to adopting AI

پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہوگا۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ملازمتوں، فری لانسنگ اور کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پراےآئی کےگہرےاثرات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے، ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا ورنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

READ  پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں