چیچنیا پر ڈرون حملے پر رمضان قادریوف کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

Ramzan Kadyrov announces a strong response to Ukraine

روس کی نیم خود مختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

ایک اور بیان میں رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم پرامن اہداف پر بزدلانہ حملہ نہیں کریں گے۔

یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملےکیے جاچکے ہیں جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ رمضان قادریوف یوکرین پر حملےکے پرجوش حامی رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاز پر چیچن فورسز بھی بھیج رکھی ہیں۔

READ  پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں