ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

NDMA issues alert on possible smog situation

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کے پی کے متعدد علاقوں اور سندھ کےبالائی علاقوں میں بھی دھند میں اضافہ متوقع ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اےکے مطابق اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثرہونےکا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلیے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔

READ  مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں