بھارت: مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج

Case filed against Bihar Chief Minister for removing Muslim woman's niqab

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔

انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔

READ  اقوام متحدہ نے افغانستان کو افیون کی پیداوار کا بڑا عالمی مرکز قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں