بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

Pakistani players in BBL will play the entire season

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، دورہ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ تھا، پاکستان نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

READ  ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں