راکول پریت سنگھ نے خود پر لگائے گئے الزامات کا سخت ردعمل دے دیا

Rakul Preet Singh gave a strong response

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا پر لگائے گئے کاسمیٹک سرجری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور گمراہ کن دعویٰ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر خود کو پلاسٹک سرجن ظاہر کرنے والے ایک شخص نے راکول پریت سنگھ کی پرانی اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے بوٹوکس، جبڑے کی کاسمیٹک تبدیلی اور ناک کی سرجری کروائی ہے۔ اس ویڈیو کو مبینہ طور پر ’’آگاہی‘‘ کے نام پر شیئر کیا گیا۔

راکول پریت سنگھ نے انسٹاگرام پر سخت الفاظ میں اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’فراڈ الرٹ‘‘ قرار دیا۔ 35 سالہ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر لوگ کس بنیاد پر، بغیر کسی ثبوت، اجازت یا ذمے داری کے کسی کے جسم کے بارے میں عوامی طور پر طبی تشخیص کیسے کر سکتے ہیں۔
داکارہ نے واضح کیا کہ انہیں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن یہ تاثر دینا کہ ہر جسمانی تبدیلی کا تعلق سرجری سے ہی ہوتا ہے، سراسر غلط ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزن میں کمی، سخت محنت اور نظم و ضبط بھی انسان کی ظاہری شکل بدل سکتے ہیں، ’’کبھی اس کے بارے میں بھی سنا ہے؟‘‘

راکول پریت سنگھ نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پیش کیے جانے والے ایسے طبی دعوؤں پر اندھا اعتماد نہ کریں، خاص طور پر جب انہیں پیشہ ورانہ حیثیت کا لبادہ اوڑھا کر پیش کیا جائے۔

READ  سیف علی خان کا سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کے بارے میں حیران کن اعتراف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں