رحیم یار خان: بس حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی

Death toll in bus accident rises to 4

رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ روز جمال دین والی میں ائیر پورٹ کے قریب بس الٹنے سے تین 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تاہم اسپتال میں زیر علاج ایک مریض دم توڑ گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

READ  سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کا اسپتال پر حملہ، 460 افراد کو قتل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں