کرن جوہر اور کرینہ کی سموسے کھانے پر دلچسپ نوک جھونک

Karan Johar and Kareena's interesting tidbit on eating samosas

بالی ووڈ کی اسٹائل آئیکون کرینہ کپور کو عموماً سخت ڈائٹ اور فٹنس روٹین کی علامت سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر سائز زیرو ٹرینڈ متعارف کرانے کے بعد یہ تاثر مزید مضبوط ہوا۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی جس کا کا تازہ ثبوت کرن جوہر نے دیا ہے۔

حال ہی میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں بچوں کی سالانہ تقریب کے دوران ایک دلچسپ منظر کیمرے میں قید ہوا، جہاں کرینہ کپور خوش دلی سے ایک بڑا سا سموسہ انجوائے کرتی نظر آئیں۔

کرینہ نے فوراً مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’نہیں، میں ڈائٹ پر نہیں ہوں۔‘‘ اس پر کرن جوہر نے مزید چٹکی لیتے ہوئے کہا ’’دیکھیں کیا کھا رہی ہیں، بڑا سموسہ! مجھے تم پر فخر ہے بیبو، تم میری ’کاربی ڈول‘ ہو۔‘‘

کرینہ نے ایک لمحے کے لیے کرن کو گھورا ضرور، مگر اس کے بعد سکون سے سموسے سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ یہی بے ساختگی مداحوں کو سب سے زیادہ بھا گئی۔

READ  مشتاق خان کیلئے دعائیہ تقریب میں راجپال یادیو کو ’بےعزت‘ کرنے کی حقیقت کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں