وزیراعظم کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

Prime Minister once again invites PTI for talks

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دے چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، انہیں ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں لیکن جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔

وزیر اعظم نے کہا ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، ملک کو آگے چلنا چاہیے اور حکومت پاکستان اس کے لیے ہر اقدام کے لیے تیار ہے۔

READ  زہران ممدانی نے کارکنوں کو منظم کرنے کی کوششوں میں معاونت کیلئے دفتر قائم کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں