قومی ائیر لائن کی دو فضائی میزبان جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچرلاؤنج میں لڑ پڑیں

Two flight attendants of the national airline got into a fight

قومی ائیر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑ پڑیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر ہوئی اور قومی ائیرلائن کے آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایاکہ جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا۔

READ  گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں