قومی ائیر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑ پڑیں۔
ذرائع کے مطابق خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر ہوئی اور قومی ائیرلائن کے آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایاکہ جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا۔






تبصرے بند ہیں