پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار

Pakistan rejects Israel's recognition of Somaliland

پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی بے دخلی کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔

صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنےکے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا۔

پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیاکہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔

عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کروایا جائے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایاکہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔

پاکستانی نائب مندوب نے واضح کیاکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صومایہ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

READ  مذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں