امریکی طیارہ وینزویلا کے گرفتار صدر کو لےکر نیویارک پہنچ گیا

US plane carrying arrested Venezuelan president arrives in New York

امریکا کے حملے کے بعد گرفتار ہونے والے وینزویلا کے صدر مادورو اور اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ جس میں وینزویلا کے گرفتار صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سوار تھے ، نیو یارک کی اسٹیورٹ ائیر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا۔

وینزویلا کے گرفتار صدر کو امریکی بوئنگ 757 طیارے کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا۔اس سفر کے دوران یہ سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نکولس مادورو کو ہیلی کاپٹر میں مین ہٹن پہنچا یا گیا ۔ انہیں بروکلین حراستی مرکز میں ر کھا گیا ہے ۔

مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی ۔

ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ، کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، دوسرے حملے کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو ان کے بیڈ روم سے پکڑ کر نیویارک لایا جا رہا ہے ، امریکا میں ان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

READ  ایٹمی پروگرام سے متعلق 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوچکا، اب عالمی معاہدے کے پابند نہیں: ایران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں