کراچی: ہفتہ، اتوار سردی میں مزید اضافہ متوقع، پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان

Cold weather expected to increase further on Saturday and Sunday

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعرات سے رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے، ہفتہ اور اتوار کو رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،آئندہ 10 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 یا 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے،مغربی سسٹم سے سندھ میں بارش ہوگی یا نہیں، پیشگوئی بعد میں کی جائے گی۔

READ  لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران کو حراست میں لے لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں