امریکی ریاست یوٹاہ میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

6 injured in shooting outside church in Utah

امریکی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام کو چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چیپل میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چرچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

READ  اے آئی پر ’معجزاتی دعائیں‘تخلیق کرکے لوگوں کو بیچنے والا گروہ گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں