پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Earthquake tremors felt in various cities of Pakistan

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔

ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

READ  پاکستان نے جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں 2 بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں