ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

Trump ordered the military to prepare a plan to attack Greenland

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیارکریں تاہم جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

اخبار کے مطابق صدارتی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملے کے حامی ہیں اور اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا حوصلہ وینزویلا کے خلاف حالیہ کامیاب کارروائیوں کے بعد مزید بڑھا ہے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جبکہ مڈٹرم انتخابات سے قبل ووٹرز کی توجہ کسی بڑے خارجی معاملے کی جانب مبذول کرانا بھی ان کے مقاصد میں شامل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےگرین لینڈ پرحملہ کیا تویہ برطانوی وزیراعظم سےکھلا اختلاف ہوگا اور اس صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائےگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرسکیں۔

READ  امریکی صدر ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ خامنہ ای سے ملنے کو بھی تیارہیں: مارکو روبیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں