خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک

8 terrorists killed in police and CTD operations

خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بنوں ،خیبر اور پشاور کے نواحی علاقے ظاہرگڑھی میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں8 دہشتگر د ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں بھی ملوث تھے۔

پولیس کا کہناہےکہ شاہ کس بائی پاس روڈ سےملحقہ ناکےکلےمیں دہشتگردی کےبڑےمنصوبےکو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

READ  بھارت: سیکیورٹی خدشات کے باعث ویمنز پریمیئر لیگ میچ میں شائقین کا داخلہ ممنوع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں