ویڈیو: کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار

Stallholders assault traffic police officer in Sadr area of ​​Karachi

کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹریفک پولیس افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھکے دیے جانے سے پولیس افسر زمین پر گرگیا جب کہ دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم عبد القادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

READ  امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں