پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے

Pakistani singer Mehnaz Begum

1955ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی گلوکارہ مہناز بیگم کا اصل نام تسنیم تھا، انہوں نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا اور 1972 میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا۔

امیر امام نے مہناز بیگم کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، پی ٹی وی پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم سکرین تک جا پہنچی۔

مہناز نے کئی برسوں تک ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی سریلی آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی، فنی خدمات پر مہناز کو 13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کی عظیم گلوکارہ طویل عرصے بیمار رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کی یاد آج بھی مداحوں کی دل کے میں ان کے گیتوں کی شکل میں زندہ ہے۔

READ  پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں