گل پلازہ سانحہ، کامران ٹیسوری کا فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنیکا اعلان

Kamran Tesori announces launch of free training

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فائر سیفٹی سے متعلق مفت تربیتی پروگرام شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

کامران ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کانووکیشن سے خطاب کیا۔

خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ فائرسیفٹی سےمتعلق مفت تربیت کے لیے تمام ایسوسی ایشنز اور مارکیٹ تنظیمیں گورنر ہاؤس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات مشہور ترین گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کردیا۔

READ  ’مستند شواہد ہیں کہ افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں