کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا

Blood-curdling cold in Quetta

بلوچستان میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔

کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی میں کم سےکم درجہ حرارت 5،گوادرمیں 6 اورتربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر کوئٹہ،قلات اور زیارت میں سڑکوں پرکھڑاپانی جم گیا،گھروں کی ٹینکیوں اورلائنوں میں بھی پانی جم گیا۔

سخت سردی میں زیارت،قلات میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

READ  افغانستان میں شدید بارش اور برفباری نے تباہی مچادی، 61 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں