مس یونیورس امیدوار 33 سالہ جیلین بریسٹ کینسر سے نبر د آزما؛ دردناک کہانی سنا دی

Miss Universe candidate Jillian

سابق مس یونیورس امیدوار اور ٹی وی میزبان جیلین الواریز نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 33 برس کی عمر میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا کر رہی ہوں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف شوبز شخصیت نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر کیا اور بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل چکی ہے۔

ماڈل جیلین نے بتایا کہ ابتدا میں ہی اپنی علامات کو سنجیدگی سے نہ لینے پر افسوس ہیں اور خواتین کو مشورہ دوں گی کہ اس غلطی سے بچیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ وہ اس مشکل مرحلے سے اپنے پروردگار پر کامل یقین، مضبوط ایمان اور پُرسکون دل کے ساتھ کاٹ رہی ہیں۔

جیلین نے بتایا کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب آپ موت کا سامنا کرتے ہیں اور کہتے ہیں۔ ابھی نہیں، میرے ساتھ نہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی اصل طاقت اور حوصلہ دریافت کرتے ہیں۔

جیلین نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے خود اپنی چھاتی میں گلٹی محسوس ہوئی تھی مگر ابتدا میں اسے نظرانداز کر دیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد وہ بڑھ چکی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ جس پر مجھے تشویش ہوئی اور جب طبی معائنہ کروایا تو بریسٹ کینسر کی تصدیق ہوگئی اور اب علاج جاری ہے۔

ماڈل جیلین نے یہ بھی بتایا کہ میرے خاندان میں کینسر کا مرض نسل در نسل ہے اس لیے مجھے ابتدا میں ہی خبردار ہوجانا چاہیئے تھا۔

انھوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ کینسر ابھی جسم کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلا۔ کیموتھراپی جاری ہے۔ بال جھڑ چکے ہیں اور میں وگ پہنتی ہوں۔

READ  ملی سائرس نے چار سال کے تعلقات کے بعد اپنے دوست سے منگنی کرلی

جیلین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بیماری سے جنگ کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہیں گی تاکہ دیگر خواتین کو حوصلہ ملے اور وہ بروقت طبی معائنہ کرانے کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں